10:14 , 1 مئی 2026
Watch Live

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی واضح نظر آ رہے ہیں، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر Pakistan Stock Exchange کا پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہی منفی انداز میں کھلا۔

مارکیٹ اوپن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 15,344 پوائنٹس کی شدید کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 152,717 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا گیا۔

اس وقت 100 انڈیکس مزید 14,882 پوائنٹس کم ہو کر 153,179 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

شدید مندی کے پیش نظر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 8.97 فیصد کمی پر سرکٹ بریکر کا اطلاق کیا گیا اور کاروبار تقریباً 45 منٹ کے لیے بند رہا، جس کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔

اسی دوران کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 9.42 فیصد گرنے کے بعد 45 منٹ کے لیے کاروبار روک دیا گیا، تاکہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ معمول سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور سرمایہ کار محتاط رویہ اپنانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION